اعلی حضرت کی انفرادی کوششیں |
بزرگ وبرتر کا کروڑہا کروڑ احسان کہ اس خدائے حنان و منان نے ہمیں مسلمان بنایا اور پیارے حبیب مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم کی امت میں پیدا فرمایا۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ہمیں تادمِ آخر دینِ اِسلام پر ثابت قدم رکھے اور ہمارا خاتمہ بالخیر فرمائے ۔ اٰمین بجاہ ا لنبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم اللہ عَزّوَجَلَّ کی اعلٰی حضرت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(15) پہلی صف میں نماز اداکرنے کے متعلق انفرادی کوشش
ایک مرتبہ جب نماز مغرب کی جماعت قائم ہوئی توحاجی محمد شاہ خان صاحب قادری رضوی نے صفِ اوّل میں شامل ہونے کی غرض سے شمالی فصیل پر کھڑے ہو کر نماز ادا کی ۔ اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت نے ان کو دیکھ لیا تھا نماز کے بعد اپنے پاس بلا کر ارشاد فرمایا:''خان صاحب ! اس طرح صفِ اول کا ثواب نہیں ملتا کیونکہ یہ جگہ مسجد سے خارِج ہے، آئندہ خیال کیجئے گا۔ اگر لوگوں کو صف اوَّل کے ثواب کا علم ہوجائے توقُرعہ اَندازی کرنا پڑے۔'' (حیات اعلیٰ حضرت، ج۳، ص۸۶)