(14) شرعی غلطی کرنے والے پر انفرادی کوشش
خلیفہ اعلیٰ حضرت ،حضرت مولانا سید ایوب علی صاحب علیہ رحمۃاللہ الواہب کا بیان ہے: ''ایک روز ایک صاحب کسی غیر مسلم کو اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت کی بارگاہ میں لے کر آئے اور عرض کی:'' یہ مسلمان ہونا چاہتا ہے ۔'' فرمایا :'' کلمہ پڑھوا دیا ہے؟ عرض کی:'' ابھی نہیں پڑ ھوایا ۔''یہ سن کر مجددِدین وملت شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن نے بلا تاخیر و تساہل فوراََاس غیر مسلم کو کہا: ''پڑھو !
''لا الہ الا اﷲ محمد رسول اللہ
'' اب کہو!'' میں اس پر ایمان لایا، میرا دین مسلمانوں کا دین ہے۔ ایک خدا کے سوائے سب معبود جھوٹے ہیں ۔اللہ کے سوا کسی کی پوجا نہیں ہے۔ زندہ کرنے والا ایک اللہ ہے، مارنے والا ایک اللہ ہے، پانی برسانے والا ایک اللہ ہے، روزی دینے والا ایک اللہ ہے، سچا دین ''اسلام ''ہے ،باقی سب دین جھوٹے ہیں۔''اس کے بعد قینچی منگواکر اسکے بالوں کی