Brailvi Books

اعلی حضرت کی انفرادی کوششیں
1 - 50
دُرُود شریف کی فضیلت
    سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار، بِاِذنِ پَروَرْدگار ،دوعالَم کے مالِک ومُختار، شَہَنْشاہِ اَبرار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمانِ خُوشبودارہے:''بے شک تُمہارے نام مع شَناخت مجھ پرپیش کئے جاتے ہیں لہٰذا مجھ پراَ حْسَن(یعنی خوبصورت الفاظ میں) دُرُودِپاک پڑھو۔''
 (مُصَنَّف عبدُالرَّزّاق ج۲ص۱۴۰حدیث۳۱۱۶دارالکتب العلمیۃ بیروت)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی مُحمَّد
 (1) کَمْسِن مُبلّغ کی انفرادی کوشش
     ایک اُستاذ صاحب مَدْرسے میں حسبِ معمول بچوں کو سبق پڑھا رہے تھے جن میں عِلمی گھرانے سے تَعَلُّق رکھنے والا ایک مَدَنی مُنّا بھی شامل تھا ۔ اس کی ہر ہر ادا میں وَقار اورسلیقہ تھا۔ نُورانی چہرہ اسکی قَلبی نُورانیت کی عَکَّاسی کر رہا تھا۔سُرمگیں چمکتی ہوئی آنکھیں اسکی ذَہانت و فَطَانت کی خبر دے رہی تھیں۔ وہ بڑی تَوَجُّہ سے اپناسبق پڑھ رہا تھا ۔ اتنے میں ایک بچے نے آکر سلام کیا ۔ اُستاذصاحب کے منہ سے نکل گیا: ''جیتے رہو۔''یہ سُن کر مَدَنی مُنّاچونکا اور کچھ یوں عرض کی :''یااُستاذی!
Flag Counter