(۸۸)گوشت سڑگیا تو اس کا کھانا حرام ہے۔اِسی طرح جو کھانا خراب ہوجاتا ہے وہ بھی نہیں کھاسکتے۔خراب ہونے کی علامت یہ ہے کہ اُس میں پھپھوندی، بدبُو یا کھٹّی بُو پیدا ہوجاتی ہے۔ اگر شوربہ ہوتو اُس پر جھاگ بھی آجاتا ہے۔دالیں ، کھچڑا اور کھٹائی والا سالن جلد خراب ہوتا ہے۔
(۸۹)کھانے کے اندر پکی ہوئی ثابِت ہری یا سُرخ مرچیں کھاتے وَقْت پھینک دینے کے بجائے ممکِن ہو تو پہلے سے چُن کر الگ کرلیجئے اور پیس کر دوبارہ کام میں لایئے۔ اِسی طرح پکے ہوئے گَرم مسالے بھی اگر قابِلِ استِعمال ہوں تو ضائِع نہ کیجئے۔
بچی ہوئی روٹیوں کا کیا کریں؟
(۹۰)بچی ہوئی روٹی اور شوربہ وغيرہ پھینکنا اِسراف ہے ۔ مرغی،بکری یا گائے وغیرہ کو کھلادیں۔چند روز کی بچی ہوئی روٹیوں کے ٹکڑے کر کے شوربے میں پکا لیجئے ۔
اِن شاءَ الِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
بہترین کھانا بن جا ئیگا ۔