Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
9 - 269
 کوشش کی گئی ہے۔ تلفظ کی دُرُستی کیلئے جا بجا اِعراب لگانے کے ساتھ ساتھ قارئین کی دلچسپی کے پیش نظر ایمان افروز سچّی حکایات بھی پیش کی گئی ہیں۔

    اُمید ہے کہ آپ بااَدَب خوش نصیبوں میں شامل ہونے کے طریقہ کار اور شریعَت و طریقت کے اَسرار جاننے کیلئے اس کتاب کو اوّل تا آخر ضَرور پڑھیں گے۔ان شاء اللہ عَزَوَّجَلَّ اس کتاب کا گہری نظر سے مطالَعَہ نہ صرف سابِقہ زندگی میں ہونے والی کوتاہیوں کی نشاندہی کریگا، بلکہ زیرِ مطالَعَہ رکھنے والوں کی آئندہ زندگی کیلئے بھی رَہنمائی کریگا۔

    اس کتاب کو پیش کرنے کی سعادت دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃُ العِلمیہ کے شعبہ اصلاحی کتب کوحاصل ہو رہی ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں شریعَت و طریقت کے ُرموز اور آدابِ مرشِد ذوق و شوق سے جاننے اور ان پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور''اپنی اور ساری دنیا کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مَدَنی انعامات پر عمل اور مَدَنی قافِلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃُ العِلمیۃ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے۔
(اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم )       

(شعبہ اصلاحی کتب (مجلس المدینۃ العلمیۃ، دعوت اسلامی )

۲۶ ذُوالْقَعْدَۃُ الْحَرام ۱۴۲۶ ھ
Flag Counter