Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
8 - 269
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ؕ

اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہِ
 پیش لفظ
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!فی زمانہ ایک طرف ناقص اورکامل پیر کا  امتیاز مشکل ہے تو دوسری طرف جو کسی کامل مرشِد کے دامن سے وابستہ ہیں بھی تو انہیں اپنے مرشِد کے ظاہری و باطنی آداب سے آشنائی نہیں۔ جس کے سبب فَیضِ مرشِد کے طالب و تشنگان(یعنی پیاسے) اپنی سوکھی زبانیں تو دیکھ رہے ہیں۔ مگر آدابِ مرشِد سے بے توجُّہی جو کہ مرشِد کامل کے فُیوض وبَرَکات سے سیرابی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اس پرتو جّہ نہیں دیتے  اِن حالات میں اس بات کی اَشَد ضَرورت مَحسوس ہوئی کہ کوئی ایسی تحریرہو جس سے شریعَت کی روشنی میں موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق ناقص اور کامل مرشِد کی پہچان بھی ہو سکے اور کامل مرشِد کے دامن سے وابستگان آدابِ مرشِد سے مطلع ہوکر ناواقفیت کی بنا پر طریقت کی راہ میں ہونے والے ناقابلِ تصور نقصان سے بھی مَحفوظ رہ سکیں۔اس حقیقت کو جاننے اور مرشِدِ کامل کے آداب سمجھنے کیلئے آدابِ مرشِدِ کامل کے مکمل پانچ حصوں پرمشتمل اس کتاب میں شریعَت و طریقت سے متعلق ضَروری معلومات پیش کرنے کی سعی کی گئی ہے۔

    اس کتاب میں آیات کے ترجمے کنزُ الایمان شریف اور اَحادیثِ مبارَکہ کے مکمل حوالہ جات کے ساتھ ہر کتاب کا حوالہ مع جلدوصفحہ نمبر کے ساتھ دینے کی
Flag Counter