Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
76 - 269
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمیْنَ وَ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ المُرسَلِیْنَ 

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْم  ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ؕ
آدابِ مرشِدِ کامل(حصہ دُوُم)
عاشقِ اعلیٰ حضرت ،امیرِ اَہلسنّت با نیِ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال  محمد الیاس عطّارقادِری رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعالِیَہ اپنے رسالے ضیائے دُرُودوسلام میں فرمانِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نقْل فرماتے ہیں،''جو مجھ پر شبِ جُمُعَہ اور جُمُعَہ کے روز سو بار دُرُود شریف پڑھے، اللہ تعالیٰ اس کی سو حاجتیں پوری فرمائے گا۔ ''
 (جامع الاحادیث للسیوطی ، رقم ۷۳۷۷ ، ج ۳ ، ص ۷۵)
صلّو ا علیٰ الْحبيب! صَلَّی اللہ تَعالیٰ علیٰ مُحَمَّد
صحبتِ صالح کی بَرَکت
    مشائخِ کرام رَحِمَہُمُ اللہ فرماتے ہیں کہ انسان کی شخصیت اور اس کے اخلاق و کردار پر صحبت کا گہرا اثر پڑتا ہے ۔ ایک شخص دوسرے شخص کے اَوصاف سے عَمَلی اور روحانی طور پر لازمی متاثر ہوتا ہے۔،جو ایمان والا'' صاحبِ تقویٰ و استقامت'' کی صحبت حاصل کرلے تو وہ ان سے اَخلاقِ حَسَنہ اور ایمان کی پختگی جیسی اعلیٰ صفات و معارِفت الٰہی جیسی اعلیٰ نعمت حاصل کرلے گا۔ نیز نفسانی عُیوب اور بُرے اخلاق سے بھی اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوجائے گا۔ جیسا کہ صحابہ کرام علیھمُ الرِضوان کو بلند مَقام اور
Flag Counter