Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
158 - 269
آپ علیہ الرحمۃ نے ارشاد فرمایا اس کے ذریعے ( یعنی اَوراد و وظائف اور ذکر) کے ذریعے ، میں اللہ عَزَّوَجَلَّ تک پہنچاہوں اب اس کو کیسے چھوڑدوں۔ (ایضًا)

غفلت سے تائب ابن عطاء اللہ علیہ الرحمۃ نے فرمایا سوائے جاہلوں کے اَورادو (وظائف) کو کوئی کم تر نہیں سمجھتا مذکورہ کسی سبب کے پیش نظراگر کسی نے ذکْر و اَور ادو وظائف ترْک کردئیے ہیں تو اسے چاہے کہ غفلت سے تائب ہوکر بیداری کی طرف لوٹ آئے اور آئندہ پابندی کا ارادہ ( ونیت) کرے اور دنیا و آخِرت کی بے شمار برکتوں کے حصول کے لئے شَجَرَہ شریف سے چند اَوراد مقرر کرکے انہیں پابندی سے اپنے ورد میں لانے کی کوشش کرے اور بتدریج اس میں اضافہ کی کوشش بھی جاری رکھے۔ (حقائق عن التصوف ، الباب الثالث الذکر ، ص۲۳۴)

یاد رکھیں وظائف پڑھنے یا کسی بھی کام کرنے کا مقصد صرف اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رِضا کا حصول ہونا چاہیے جب وہ راضی ہوگا تو ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ سب کام سنور جائیں گے۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنے پیرو مرشِد اور سلسلہ کے مشائخ کرام علیہم الرضوان کا عشق عطا فرماکر تصور مرشِد کی لذتیں اور شَجَرَہ شریف پڑھنے کی برکتیں لوٹنے کی تو فیق عطا فرمائے۔ (اٰمین بجاہ النبی الامین صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم)