جو اسلامی بہن یا اسلامی بھائی یہ چاہتے ہیں کہ استقامت کے ساتھ ہمارے شب و روز تصور مرشِد کی برکتوں سے معمور رہیں۔ تو پچھلے صفحہ پر دئيے گئے منقبت کے 26اشعار یاد کر لیں اور وقتِ مقررہ پر روزانہ کچھ دیر تصورِ مرشِد کرتے ہوئے ان اشعار کے ذریعے بارگاہِ مرشِد میں استغاثہ پیش کریں اس کی عادت بنانے کیلئے اِبتَداء میں پہلے ہفتے روزانہ کم از کم ایک منٹ تصور کریں، پھردوسرے ہفتے د و منٹ اور اس طرح وقت بڑھاتے چلے جائیں۔ تاکہ نفس پر گِراں بھی نہ گزرے اور تصورِ مرشِد کی کوشش بھی شروع کی جاسکے۔
ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ بہت جلد تصور مرشِد کی برکتیں ظاہر ہونا شروع ہونگی اور ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ ہم یہ خیال جمانے میں کامیاب ہوجائیں گے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں د یکھ رہا ہے۔