مال اور عزّت و آبرو سب کچھ میری حفاظت میں ہے اور میں ان میں سے کسی چیز میں دَخل اندازی کرنا حرام جانتا ہوں ''(3) دن میں کتنی ہی بار ملاقات ہو، ایک کمرہ سے دوسرے کمرے میں بار بار آنا جانا ہو وہاں موجود مسلمانوں کو سلام کرنا کارِ ثواب ہے (4)سلام میں پہل کرنا سنّت ہے(5) سلام میں پہل کرنے والا اللہ عَزَّوَجَلَّ کامُقرَّب ہے (6) سلام میں پہل کرنے والا تکبُّر سے بھی بری ہے ۔ جیسا کے میرے مکّی مَدَنی آقا میٹھے میٹھے مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ باصفا ہے : پہلے سلام کہنے والا تکبُّر سے بَری ہے۔