اب مختلف عنوانات پر مَدَنی پھول قبول فرمایئے،پیش کردہ ہر ہر مَدَنی پھول کو سنّتِ رسولِ مقبول علٰی صاحِبِہَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام پرمَحمول نہ فرمایئے، ان میں سنّتوں کے علاوہ بُزُرگارنِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ المبین سے منقول مَدَنی پھول کا بھی شُمُول ہے۔جب تک یقینی طور پر معلوم نہ ہو کسی عمل کو '' سنّتِ رسول '' نہیں کہہ سکتے ۔
''السَّلامُ علیکُم'' کے گیارہ حُرُوف کی نسبت سے سلام کے 11 مَدَنی پھول
(1)مسلمان سے ملاقات کرتے وقت اُسے سلام کرنا سنّت ہے (2) مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ بہارِ شریعت حصہ 16صَفْحَہ 102 پر لکھے ہوئے جُزیئے کا خلاصہ ہے:'' سلام کرتے وَقت دل میں یہ نیّت ہو کہ جس کو سلام کرنے لگا ہوں اِس کا