101 مدنی پھول |
(13)کئی اسلامی بھائی موجود ہوں تو بعض حاضِرین نے جواب دے دیا تو سب کی طرف سے جواب ہوگا مگر بہتریہی ہے کہ سارے جواب دیں ۔
(رَدُّالْمُحتار ج ۹ ص ۶۸۴)
(14)دیوار کے پیچھے کسی کو چھینک آئی اور اس نے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہا تو سننے والا اس کا جواب دے۔ (ایضاً) (15) نَما زمیں چھینک آئے توسُکوت کرے (یعنی خاموش رہے) اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ کہہ لیا تو بھی نَماز میں حَرَج نہیں اور اگر اس وقت حمد نہ کی تو فارِغ ہو کر کہے۔
(عالَمگیری ج ۱ ص ۹۸ )
(16) آپ نَماز پڑھ رہے ہیں اور کسی کو چھینک آئی اور آپ نے جواب کی نیّت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہہ لیا تو آپ کی نماز ٹوٹ جائے گی۔
(عالَمگیری ج ۱ ص۹۸)
(17)کافِر کو چھینک آئی اور اس نے
اَلْحَمْدُلِلّٰہ
کہاتو جواب میں
یَھْدِ یْکَ اللہُ
( یعنی اللہُ عزَّوَجَلَّ تجھے ہدایت کرے ) کہاجائے۔
(رَدُّالْمُحتارج۹ص۶۸۴)
طرح طرح کی ہزاروں سنّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب'' بہارِ شریعت '' حصّہ16 (312صَفَحات ) نیز 120صَفَحات کی کتاب'' سنّتیں اور آداب'' ھدِیّۃً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔