Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
91 - 108
کپڑے کا تانا(سوت کے تاگے جو کپڑا بننے میں لمبائی کی طرف ہو ں)،بانا(سوت کے تاگے جو کپڑا بننے میں چوڑائی کی طرف ہوں ،) یا صرف بانا ریشم کا ہو وہ مرد کو پہننا حرام ہے عورت کو حلال اور جس کا تانا ریشم کا ہو بانا سوت کا یا اون کا اس کا پہننا مردکو بھی حلال ہے۔ریشم سے مراد کیڑے کا ریشم ہے،دریائی ریشم یا سن کا ریشم سب کو حلال ہے کہ وہ حریرودیباج نہیں۔(مراۃ المناجیح ،۶/۷۴) 
تمہارے لئے آخرت میں ہیں
	 رسولِ اکرم ،نُورِ مُجَسَّمصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان عالیشان ہے:حریر اور دیباج نہ پہنو اور نہ سونے اور چاندی کے برتن میں پانی پیو اور نہ ان کے برتنوں میں کھانا کھاؤ کہ یہ چیزیں دنیا میں کافروں کے لئے ہیں اور تمہارے لئے آخرت میں ہیں۔(بخاری،کتاب الاطعمہ،باب الاکل فی اناء مفضّض،۳/۵۳۵،حدیث :۵۴۲۶)
چاندی کا برتن پھینک دیا!
 	 حضرت ِسیِّدُنا حذیفہرضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کو چاندی کے برتن میں پانی پیش کیا گیا، انہوں نے اس کو اٹھا کر پھینک دیا اور فرمایا :رسولُ اللّٰہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے ریشم،دیباج ،سونے اور چاندی کے برتنوںکو استعمال کرنے سے منع فرمایا ہے ۔ (ابوداود،کتاب الاشربۃ،باب فی الشرب فی آنیۃ الذھب والفضۃ ،۳/۴۷۳،حدیث:۳۷۲۳)