مَسَاجِد وغیرہ میں عُمُوماََبعد نمازِ عشاء ہزارہا مدارس المدینہ بالغان کی41منٹ کے لئے ترکیب ہوتی ہے جن میں بڑی عمر کے اسلامی بھائی صحیح مَخَارِج سے حُرُوف کی دُرُست ادائیگی کے ساتھ قراٰن کریم سیکھتے اور دعائیں یاد کرتے ،نمازیں وغیرہ دُرست کرتے اورسُنّتوں کی تعلیم مفت حاصل کرتے ہیں۔علاوہ ازیں دُنیا کے مختلف مَمالِک میں اکثر گھروں کے اندرروزانہ ہزاروں مدارِس بنام مدرَسَۃُالمدینہ (برائے بالِغات) بھی لگائے جاتے ہیں جن میں اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک ،نَماز اورسُنّتوں کی مُفْت تعلیم پاتیں اور دعائیں یاد کرتی ہیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حاجی مشتاق کی اِنفرادی کوشش
باب المدینہ (کراچی ) کورنگی ٹاؤن کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوت اسلامی کا مدنی ماحول ملنے سے پہلے میں گناہوں بھری زندگی گزار رہا تھا، گانے باجے سننا، ڈانس پارٹیوں میں ڈانس کرنا میرا پسندیدہ مشغلہ تھا ۔ پھر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکا ایسا کرم ہواکہ ہمارے علاقے کے ایک اسلامی بھائی نے مجھے ترغیب دلائی کہ میں عشاء کی نماز کے بعد مسجد میں قران پاک پڑھنے آیا کروں ۔ ان کامحبت بھرا انداز دیکھ کر مجھ سے انکا ر نہ ہوسکا اور میں نے ہاں کر لی ۔ جب میں عشاء کی نماز پڑھنے مسجد گیا اور نماز کے بعد مدرسۃالمدینہ بالغان میں پڑھنا شروع کیا تو وہاں کا ماحول بہت اچھا لگا اور میں باقاعد گی سے وہاں جانے لگا ۔وہاں قراٰن پڑھایا جاتا ،