Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
89 - 108
عرض کی: ’’اے پروردگارعَزَّوَجَلَّ! وہ کون ہے تا کہ ہم اسے یہاں سے نکال دیں۔‘‘ اللّٰہعَزَّوَجَلَّکی طرف سے جواب ملا: ’’اے موسیٰ! میں تو بندوں کو اس سے روکتا ہوں۔‘‘ حضرت سیِّدُنا موسیٰ کلیم اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَـیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے بنی اسرائیل کو حکم فرمایا کہ تم سب بارگاہِ رب العزت میں چغلی سے توبہ کرو۔ جب سب نے توبہ کی تواللّٰہعَزَّوَجَلَّنے انہیں بارش عطا فرمادی۔  
       (احیاء علوم الدین،کتاب الاذکار والدعوات،الباب الثانی،۱/۴۰۷)
محبت کے چور سے بچئے!
     	کسی دانا کا قول ہے :چغل خوری دلوں میں دشمنی پیدا کرتی ہے اور جس نے تمہاری چغلی کی بے شک اس نے تمہیں گالی دی اور جو تمہارے سامنے کسی کی چغلی کرتاہے وہ تمہاری بھی چغلی کر تا ہوگا چغل خورجس کے سامنے چغلی کر تا ہے اس کے لئے جھوٹ بولتاہے اور جس کی چغلی کرتاہے اس سے بد دیا نتی کرتا ہے ۔شعر
اِحْفَظْ لِسَانَکَ لَاتُؤْذِیْ بِہِ اَحَدً ا	مَنْ قَالَ فِی النَّاسِ عَیْبًا قِیْلَ فِیْہِ بِمِثلِہِ
ترجمہ:اپنی زبان کی حفاظت کر،اس کے ذریعے کسی کوبھی تکلیف نہ دے ، کہ جوشخص لوگوں پرعیب لگاتاہے ،اس پربھی عیب لگائے جاتے ہیں۔(بحر الدموع،تحریم الغیبۃوالنمیمۃ،ص۱۸۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد