Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
87 - 108
 سب سے پہلا گناہ 
	حضرت سیِّدُناجنادہ بن ابو امیۃرحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں:حسد وہ پہلا گناہ ہے جس کے ذریعے اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی کی گئی، ا بلیس ملعون نے حضرت سیِّدُنا آدم علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام کو سجدہ کرنے کے معاملے میں اُن سے حسد کیا، پس اسی حسد نے ابلیس کو نافرمانی پراُبھارا۔(درمنثور،پ۱،البقرۃ،تحت الآیۃ:۳۴،۱/۱۲۵)
سایہ عرش میں کس کودیکھا؟
 	حضرت سیِّدُناعمرو بن میمون رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت سیِّدُنا موسیٰ کلیمُ اللّٰہ  علی نبیناوعلیہ الصلوۃ والسلام نے ایک شخص کو عرش کے سائے میں دیکھاتواس کے مقام ومرتبہ پرانہیں بہت رشک آیا اور فرمانے لگے یقینایہ شخص  اللّٰہعَزَّوَجَلَکے ہاں بزرگی والاہے۔پس آپ علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلامنے اللّٰہعَزَّوَجَل کی بارگاہ میں اس کانام جاننے کے لئے عرض کی تواللّٰہعَزَّوَجَلنے ارشاد فرمایا:بلکہ میں تمہیں اس کا عمل بتاتا ہوں (جس کے سبب اسے یہ مقام ملا)میں نے اپنے بندوں کو اپنے فضل سے جونعمتیں عطافرمائی ہیں یہ شخص ان پر حسد نہیں کرتا تھا ،چغلی نہیں کھاتا تھااور اپنے والدین کی نافرمانی نہیں کرتا تھا۔
(حلیۃ الاولیائ،عمرو بن میمون،۴/۱۶۳،حدیث:۵۱۲۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد