پر چونچ مارکر فورًا اٹھالیتا ہے۔(مراۃ المناجیح،۲/۸۷ )
نماز میں تعدیل ارکان واجب ہے
نماز میں تعدیل ارکان یعنی رکوع وسجودو قومہ( یعنی رکوع سے سیدھا کھڑاہونا)و جلسہ( یعنی دو سجدوں کے درمیان سیدھا بیٹھنا)میں کم از کم ایک بار سُبْحٰنَ اﷲِکہنے کی قدر (مقدار) ٹھہرنا (واجب ہے) ۔ (بہار شریعت،۱/۵۱۸) نماز ی کوچاہئیے کہ اپنی نماز میں فرائض، واجبات، سنن اور مستحبات کا لحاظ رکھے اورعاجزی وانکساری اور خشوع وخضوع کی کیفیت پیداکرے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(24) حاسد اور چغل خورہم سے نہیں
رسولِ اکرم ،نُورِ مُجَسَّمصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ارشاد عبرت نشان ہے: حسد کرنے والے، چغلی کھانے والے اور کاہن کے پاس جانے والے کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی میرا اس سے کوئی تعلق ہے ۔(مجمع الزوائد،کتاب الادب،باب ما جاء فی الغیبۃ و النمیمۃ،۸/۱۷۲، حدیث:۱۳۱۲۶)
حسد کی تعریف
کسی کی دینی یا دُنیاوی نعمت کے زَوال (یعنی اس سے چھن جانے) کی تمنا کرنایا یہ خواہش کرنا کہ فُلاں شخص کو یہ یہ نعمت نہ ملے ،اس کا نام ’’حَسَد‘‘ ہے۔(الحدیقۃ الندیۃ،۱/۶۰۰) حَسَدکرنے والے کو ’’حاسِد ‘‘ اورجس سے حَسَد کیا جائے اُسے