حضرت سیدناابوحازِم علیہ رَحمَۃُ اللّٰہ الاکرم فرماتے ہیں: جب تُو اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کے لئے کسی سے بھائی چارہ قائم کرے تو اس سے دنیا داروں جیسا معاملہ نہ کراور بغیر بدلہ کی خواہش کے بکثرت اس کی مدد کر تاکہ تمہارے بھائی چارے کو دوام ملے۔(تنبیہ المغترین،ص۲۰۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(23) نماز میں کوّے کی طرح ٹھونگیں مار نے والا ہم سے نہیں
سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ٹھونکیں مارنے سے منع کیااور ارشاد فرمایا:لَیْسَ مِنَّا مَنْ یَنْقُرُ نَقْرَالْغُرَابِ یعنی جو کوّے کی طرح ٹھونگیں مارے وہ ہم سے نہیں۔ (جامع الاصول للجزری،مقدار الرکوع والسجود،۵/۳۸۲،حدیث:۳۴۹۷)
حضرتِ سیِّدُنا عبد الرحمن بن شِبْل رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں : رسولُاللّٰہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے کوے کی طرح ٹھونگے مارنے ،جانوروں کی طرح بازو بچھانے اور آدمی کو مسجد میں اپنی جگہ مقررکرلینے سے منع فرمایا ہے جیسے اُونٹ اپنی جگہ مقرر کرلیتا ہے۔(ابو داوٗد ، کتاب الصلاۃ ، باب صلاۃ من لا یقیم ۔۔۔الخ ، ۱/ ۳۲۸ ، حدیث : ۸۶۲)
مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان فرماتے ہیں :یعنی ساجِد(سجدہ کرنے والا) سجدہ ایسی جلدی جلدی نہ کرے جیسے کوّا زمین