Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
8 - 108
قرآن کریم سیکھنے والوں کے حلقے بنا دیتے 
	جامع مسجد دِمشق میں حضرت سیِّدُنا ابودَرداء رضی اللّٰہ تعالٰی عنہکی خدمت میں نمازِ فجر کے بعد لوگ قرآن سیکھنے کے لئے جمع ہوجاتے ،آپ ان لوگوں کے دس دس افراد پر مشتمل حلقے بنادیتے اور ہر حلقے پر ایک نگران مقرر فرماتے جو اُن کو پڑھاتااور ان کی غلطیوں کی اِصلاح کرتا۔آپ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ خود مِحراب میں تشریف فرماہوکر انہیں ملاحظہ فرماتے،اگرکسی نگران کو کوئی مسئلہ دَرپیش ہوتا تو وہ آپ کی خدمت میں رجوع کرتا۔(معرفۃ القراء الکبار،۱/۴۱)
اونچا سننے کے باجود غلطی پکڑ لیا کرتے 
	حضرت سیِّدُنا امام قالون رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ اونچا سنتے تھے لیکن اس کے باوجودآپ تلاوت کرنے والے کے ہونٹوں کو دیکھ کر اس کی غلطی کی نشان دہی فرمادیا کرتے تھے۔(سیر اعلام النبلاء ،۹/۷۶)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
دعوتِ اسلامی اور تعلیمِ قرآن 
	اَ لْحَمْدُللّٰہعَزَّوَجَلَّ! تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت قراٰنِ پاک کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے اندرون وبیرونِ مُلک حفظ وناظرہ کے کثیر مدارِس بنام ’’مدرسۃالمدینہ‘‘قائم ہیں۔پاکستان میں ہزاروں مَدَنی مُنّوں اور مَدَنی مُنّیوں کو حفظ وناظِرہ کی مُفْت تعلیم دی جارہی ہے۔ اسی طرح مختلف