Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
73 - 108
سُلوک کرے تب بھی آپ اُس کے ساتھ نرمی و مَحَبَّت بھرا سُلوک کرنے کی کوشِش فرمائیے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِس کے مُثبَت نتائج دیکھ کر آپ کا کلیجہ ضَرور ٹھنڈ ا ہو گا۔ حضرت سیدنا حکیم لقمان رضی اللّٰہ تعالٰی عنہنے اپنے بیٹے سے فرمایا:اے میرے بیٹے!جو شخص یہ کہتا ہے کہ برائی کو برائی دور کرتی ہے وہ جھوٹ بولتا ہے۔اگر وہ سچا ہے تو دوآگیں روشن کرے اور دیکھ لے کہ کیا ایک آگ دوسری کو بجھاتی ہے ۔برائی کو تو بھلائی دور کرتی ہے جیسے آگ کو پانی بجھاتا ہے۔(المستطرف،الباب الثانی والثلاثون،۱/۲۶۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(20)جس نے تنگدستی کے خوف سے شادی نہ کی وہ ہم سے نہیں
	حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک  صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان دلنشین ہے:مَنْ تَرَکَ التَّزْوِیْجَ مَخَافَۃَ الْعَیْلَۃِ فَلَیْسَ مِنَّا یعنی جس نے تنگدستی کے خوف سے شادی نہ کی وہ ہم سے نہیں۔(جامع الاحادیث،۷/۱۶۵،حدیث:۲۱۶۳۰)
رِزْق  اللّٰہعَزَّوَجَلَّکے ذمہ کرم پر ہے 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!رزق کا وعدہ اللّٰہعَزَّوَجَلَّنے اپنے ذمہ کرم پر لیا ہے چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: 
وَمَا مِنۡ دَآبَّۃٍ فِی الۡاَرْضِ اِلَّا عَلَی اللہِ رِزْقُہَا (پ۱۲،ھود:۶)
ترجمہ کنز الایمان:اور زمین پر چلنے والا کوئی ایسا نہیں جس کا رزق اللّٰہکے ذمّہ کرم پر نہ ہو