Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
72 - 108
 (کارناموں) کابورڈ چڑھائوں گا وغیرہ۔ میں نے کوئی انتِقامی کاروائی نہ کی نیز ہمّت بھی نہ ہاری اور اپنے مَدَنی کاموں سے ذرہ برابر پیچھے بھی نہ ہٹا۔ خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ چند روز کے بعد جب میں اپنے گھر کی طرف آ رہا تھا تو وُہی شخص چند لوگوں کے ہمراہ مَحَلّے میں کھڑا تھا،،میری کسوٹی کا وقت تھا، ہمّت کی اور اُس کی طرف ایک دم آگے بڑھ کر میں نے کہا:’’ اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ‘‘ اِس پر اُس نے باقاعدہ منہ پھیرلیا،اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ میں جذبات میں نہ آیا بلکہ مزید آگے بڑھ کرمیں نے اُس کو بانہوں میں لیا اور اُس کا نام لے کر مَحَبَّت بھرے لہجے میں کہا:’’بَہُت ناراض ہو گئے ہو!‘‘میرے یہ کہتے ہی اُس کا غصّہ ختم ہوگیا، بے ساختہ اُس کی زَبان سے نکلا:نابھئی نا! الیاس بھائی کوئی ناراضگی نہیں ! اور پھر۔۔۔پھر۔۔۔ میرا ہاتھ پکڑ کر بولا: چلو گھر چلتے ہیںآپ کو میرے ساتھ ٹھنڈی بوتل پینی ہوگی۔‘‘ اور اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ اپنے گھر لے جا کر اس نے میری خیرخواہی کی۔
ہے فَلاح و کامرانی نرمی و آسانی میں   ہر بنا کام بِگڑ جاتا ہے نادانی میں
جس کی کشتی ہو محمد کی نگہبانی     ڈوب سکتی ہی نہیں موجوں کی طُغیانی میں
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
برائی کو بھلائی ختم کرتی ہے
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ اُصول یاد رکھئے! کہنَجاست کونَجاست سے نہیں پانی سے پاک کیا جاتا ہے۔لہٰذا اگر کوئی آپ کے ساتھ نادانی وشدّت بھرا