Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
60 - 108
کرے ۔ ( مسلم،کتاب الایمان،باب تحریم ضرب الخدود،ص۶۶،حدیث:۱۰۴)  
عمدہ کپڑے پہن لئے (حکایت )
	حضرتِ سیِّدُنا ثابِت بُنانی قُدِّ سَ سرُّہُ النُّورانیفرماتے ہیں :تابِعی بزرگ حضرتِ سیِّدُنا مُطَرِّف رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہکے شہزادے حضرتِ سیِّدُنا عبد اللّٰہ رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہکا انتقال ہوگیا ۔ حضرتِ سیِّدُنا مُطَرِّف رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہعمدہ کپڑے زیب تن کئے ، تیل لگائے لوگوں کے پاس آئے ۔ وہ آپ رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہکو اس حالت میں دیکھ کر بڑے سیخ پا ہوئے اور بولے : تمہارے بیٹے کا انتقال ہوا ہے اور تم ان کپڑوں میں اور تیل لگائے گھوم رہے ہو ؟ فرمایا : تو کیا میں کم ہمتی کا اظہار کروں ؟ میرے رب عَزَّوَجَلَّنے مجھے تین انعامات دینے کا وعدہ فرمایا ہے اور ہر انعام مجھے دنیا وَمَا فِیْھاسے زیادہ محبوب ہے ۔ اللّٰہعَزَّوَجَلَّ  ارشاد فرماتا ہے: 
اَلَّذِیۡنَ اِذَاۤ اَصَابَتْہُمۡ مُّصِیۡبَۃٌ ۙ قَالُوۡۤا اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ﴿۱۵۶﴾ؕ اُولٰٓئِکَ عَلَیۡہِمۡ صَلَوٰتٌ مِّنۡ رَّبِّہِمْ وَرَحْمَۃٌ ۟ وَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُہۡتَدُوۡنَ﴿۱۵۷﴾ (پ۲، البقرۃ: ۱۵۶ ۔۱۵۷) 
(ترجمہ کنز الایمان : کہ جب ان پر کوئی مصیبت پڑے تو کہیں ہم اللّٰہ کے مال ہیں اور ہم کو اسی کی طرف پھرنا ۔ یہ لوگ ہیں جن پر ان کے رب کی دُرودیں ہیں اوررحمت اور یہی لوگ راہ پر ہیں ) ۔  (منہاج القاصدین،کتاب الصبروالشکر،ص۱۰۵۵)