Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
45 - 108
دھوکے باز بیوی
	حضرتِ سیِّدُناامام جلال الدّین رومی رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہمثنوی شریف میں فرماتے ہیں :ایک شخص مہمانوں کو کھلانے کے لئے آدھا سیرگوشت خرید کرلایا ، اور پکانے کے لئے بیوی کو دیا ، اس کی بیوی بہت چالاک اور نخرے باز تھی ، وہ جو کچھ گھر میں لاتا برباد کردیتی ، اس کاشوہر بھی اس سے بہت تنگ تھا ۔ بیوی نے گوشت بھونا اور مہمانوں کے بجائے خود کھا گئی ۔ شوہر نے آکر پوچھا : گوشت کہاں ہے ؟ مہمانوں کو کھلا نا ہے ۔ بیوی نے ڈھٹائی سے جھوٹ بولا : وہ گوشت تو بلی کھا گئی ، چاہیے تو اور لے آؤ ۔ وہ آدمی بیوی کی یہ بات سن کر غصے میں نوکر سے بولا : ترازو لاؤ ! میں بلی کا وزن کروں گا ۔ جب اس نے بلی کو تولا تو وہ آدھا سیر تھی ، یہ دیکھ کر شوہر بولا : اے چال باز عورت ! میں آدھا سیر گوشت لایا تھا ، اس بلی کا وزن بھی آدھا سیر ہے ، اگر یہ گوشت ہے تو بلی کہا ں ہے ؟ اور اگر یہ بلی ہے تو گوشت کہاں ہے ؟
 (انوار العلوم مثنوی مولا نا روم ، دفتر پنجم ص۵۳۳ماخوذا)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(9)جو ہم پر تلوار اٹھائے وہ ہم سے نہیں 
	سرکارِ دو عالم،نُورِ مجَسَّم  صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہیمَنْ سَلَّ عَلَیْنَا السَّیْفَ فَلَیْسَ مِنَّا یعنی جو ہم پر تلوار سونتے وہ ہم سے نہیں ۔ 
(مسلم،کتاب الایمان،باب قول النبی من حمل علینا السلاح،ص۶۵، حدیث:۹۹)