Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
4 - 108
 چیزوں سے خوفزدہ ہوں:(۱)بیوقوفوں کی حکمرانی (۲)رشوت کے فیصلوں(۳) سپاہیوں کی کثرت(۴)قطع رحمی (۵) ایسی قوم سے جو قرآن کو موسیقی کے طرز پر پڑھے گی ، اور(۶)قتلِ ناحق ۔(مسند احمد،۹/۲۵۲حدیث:۲۴۰۲۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
خوش آوازی کے ساتھ قرآن پڑھنے کی احتیاطیں 
	 میرے آقااعلیٰ حضرت، امامِ اہلِسنّت، مجدِّدِ دین وملّت ،مولانا شاہ امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنلکھتے ہیں:قرآنِ عظیم خوش الحانی سے پڑھنا جس میں لہجہ خوشنما دلکش پسندیدہ، دل آویز، غافل دلوں پر اثر ڈالنے والا ہو، اور مَعَاذَ اللّٰہ  ٭رعایتِ اوزانِ موسیقی کے لئے ہیٔات نظمِ قرآنی کو بدلا نہ جائے ٭  مَمْدُوْد کا مقصور مقصور کا ممدود نہ بنایا جائے ٭  حروفِ مد کو کثیر فاحش کشش جسے اصطلاحِ موسیقیان میں تان کہتے ہیں نہ دی جائے ٭ زمزمہ پیدا کرنے کے لئے بے محل غُنہ ونون نہ بڑھایا جائے ،غرض طرزِ ادا میں تبدیل وتحریف راہ نہ پائے، بیشک جائز ومرغوب بلکہ شرعا محبوب ومَندوب بلکہ بتاکیدِ اکید مطلوب اعلٰی درجہ کی ہے ،زمانہ صحابہ وتابعین وائمہ دین رَضِیَ اللّٰہ تعالٰی عَنْہُم اَجمعین سے آج تک اس کے جواز واِستحسان پر اِجماعِ علما ہے۔( فتاوی رضویہ،۲۳/۳۵۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد