جادو سے حفاظت کے تین مدنی پھول
(۱) سورۂ فلق اور سورۂ ناس کی تلاوت(حکایت )
حضرت سیِّدُنا عقبہ ابن عامررضی اللّٰہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ: میں رسولُاللّٰہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھجُحْفَۃ اوراَبْواء کے درمیان سفر کر رہا تھاکہ اچانک ہمیں آندھی اور سخت تاریکی نے گھیر لیا تو آپ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ’’ سورۃُ الْفَلَقْ‘‘ا ور’’سورۃُ النَّاسْ‘‘کے ذریعے پناہ مانگی اور فرمانے لگے: اے عقبہ! ا ن دونوں سورتوں کے ساتھ پناہ مانگا کرو کہ کسی نے ان دونوں کے ساتھ پناہ مانگنے والے کی طرح پناہ نہیں مانگی ۔(ابوداوٗد،کتاب الوتر،باب فی المعوذتین،۲/۱۰۴،حدیث:۱۴۶۳)
مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان اس حدیث ِپاک کے تحت فرماتے ہیں : اس سے معلوم ہوا کہ یہ دونوں سورتیں صرف جادو کے لئے ہی نہیں بلکہ دوسری آفتوں میں بھی کام آتی ہیں اگر ان کا تعویذ لکھ کر ساتھ رکھا جائے تو بھی اَمان ملتی ہے قرآنی آیات سے تعویذ جائز ہے۔( مراٰۃ المناجیح،۳/۲۵۲)
(۲) روزانہ عجوہ کھجور کھانے والا جادو سے محفوظ رہے
فرمانِ مصطَفٰے صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے :جو کوئی صُبْح سَویْرے سات عَجْوَہ چھوہارے کھائے تو اسے اس دن زہر اور جادو نقصان نہ دے گا ۔( بخاری، کتاب الاطعمہ،باب العجوۃ،۳/۵۴۰،حدیث:۵۴۴۵)