Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
35 - 108
فَقَدْ کَفَرَ  بِمَا اُنْزِلَ عَلٰی مُحَمَّدٍ یعنی اس نے محمدصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلّم پر نازل ہونے والی شے کا انکار کیا۔(ترمذی ،کتاب الطہارۃ،باب ماجاء فی کراہیۃاتیان الحائض،۱/۱۸۵،حدیث:۱۳۵)اور اگر بطورِ  اِعتِقاد وتَیَقُّن (یعنی یقین رکھنے کے طور پر) نہ ہو مگر مَیل ورَغبت کے ساتھ ہو تو گناہِ کبیرہ ہے ،اسی کو حدیث میں فرمایا : لَمْ یَقْبَلِ اللّٰہُ لَہُ صَلٰوۃَ اَرْبَعِیْنَ صَبَاحًا اللّٰہ تعالیٰ چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہ فرمائیگا،اور اگر ہَزْل واِستہزاء (یعنی ہنسی مذاق کے طور پر)ہو توعَبَث(یعنی بے کار) ومکروہ وحماقت ہے ، ہاں! اگر بقصدِتَعْجِیْز(یعنی اسے عاجز کرنے کے لئے )ہو تو حَرَج نہیں ۔ (فتاویٰ رضویہ ، ۲۱/۱۵۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(7) جادو کرنے کروانے والا ہم سے نہیں
	رسولِ نذیر ، سِراجِ مُنیر،محبوبِ ربِّ قدیرصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان ہے: لَیْسَ مِنَّا مَنْ تَطَیَّرَاَوْ تُطُیِّرَلَہ اَوْ مَنْ تَکَہَّنَ اَوْ تُکُہِّنَ لَہ اَوْ مَنْ سَحَرَ اَوْسُحِرَ لَہُ یعنی جس نے بد شگونی لی یا جس کے لئے بد شگونی لی گئی ،یا جس نے کہانت  کی یا جس کے لئے کی گئی ،یا جادو کرنے اور کروانے والا ہم سے نہیں۔ (مسند بزار، اول حدیث عمران بن حصین،۹/۵۲،حدیث:۳۵۷۸)
جادو کیا ہے ؟
	شریعت میں سحر (جادو)کے معنی ہیں خفیہ طور پر کسی چیز کو خلافِ اصل ظاہر کرنا۔ (تفسیر نعیمی،۱/ ۵۷۱)جادو کی ایک تعریف یہ بھی ہے کہ کسی شریر اور بدکار شخص کا