Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
33 - 108
کاہنوں کی بعض باتیں دُ رُست ہونے کی وجہ
	حضرتِ سیِّدَتُناعائشہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا  بیان کرتی ہیں کہ کچھ لوگوں نے رسولِ اکرم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کاہنوں کے بارے میں پوچھا تو آپ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشادفرمایا:ان کی باتوں کی کوئی حقیقت نہیں ہے ۔لوگوں نے عرض کی: یارسولَاللّٰہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم!جو خبر وہ دیتے ہیں بعض اوقات وہ سچ نکلتی ہیں ۔اِرشاد فرمایا:وہ کلمہ جن سے سنا ہوا ہوتا ہے جسے جِنی اُچک لیتی ہے اور اپنے دوست( کاہن) کے کان میں اس طرح ڈال دیتی ہے جس طرح ایک مرغی دوسری مرغیوں کے کان میں آواز پہنچاتی ہے،پھر کاہِن اس کلمہ میں سو سے زیادہ جھوٹی باتیں مِلا دیتے ہیں۔ 
(مسلم،کتاب السلام،باب تحریم الکھانۃ و اتیان الکھان، ص۱۲۲۴،حدیث:۲۲۲۸)
سفید گدھا اس سے زیادہ نجوم جانتا ہے(حکایت )
	 نصیر الدین طوسی جو کہ علمِ ریاضی کا بڑا ماہر گزرا ہے ایک ولی کی ملاقات کرنے گیا۔ کسی نے ان بزرگ سے عرض کی: یہ دنیا کا اس وقت بہت بڑا عالم ہے انہوں نے پوچھا کہ اس میں کیا کمال ہے ؟کہا کہ علمِ نجوم میں کامل ماہر ہے۔ فرمایا:سفید گدھا اس سے زیادہ نجوم جانتا ہے۔ طوسی کو بہت ناگوار گزرا اور وہاں سے اٹھ گیا ، کمالِ اتفاق سے رات کو ایک چکی والے کے گھر پہنچا جس کے یہاں بہت سے گدھے پلے ہوئے تھے۔ گدھے والا بولا :آج سخت بارش ہوگی ، اندر آرام کرو ، طوسی