Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
3 - 108
 طرح کی احادیث کا مفہوم بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :ہماری جماعت سے یا ہمارے طریقہ والوں سے یا ہمارے پیاروں سے نہیں یا ہم اس سے بیزار ہیں وہ ہمارے مقبول لوگوں میں سے نہیں،یہ مطلب نہیں کہ وہ ہماری اُمت یا ہماری ملت سے نہیں کیونکہ گناہ سے انسان کافر نہیں ہوتا ،ہاں! جو حضرات  انبیائے کرام (عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام)کی توہین کرے وہ اسلام سے خارِج ہے۔(مراٰ ۃ المناجیح ، ۶/۵۶۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
قرآن کریم کو اپنی آوازوں سے زینت دو 
فرمانِ مصطَفٰے صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمہے : قرآن کریم کو اپنی آوازوں سے زینت دو۔
(ابن ماجہ ،کتاب الصلاۃ ،باب فی حسن الصوت بالقرآن،۲/۱۳۱، حدیث:۱۳۴۲)
	مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان اِس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : یعنی خوش اِلحانی اور بہترین لہجے غمگین آواز سے تلاوت کرو اور ہر حرف کو اس کے مَخرج سے صحیح اداکرو مگر گا کر تلاوت کرنا جس سے مَد شد میں فرق آجائے حرام ہے۔(مراٰۃ المناجیح،۳/۲۶۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
میں چھ چیزوں سے خوفزدہ ہوں
	حضرت ِسیِّدُنا عوف بن مالک رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے ارشاد فرمایا: میں چھ