Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
21 - 108
آلہ ِادائے سنت سے محبت اور تعظیم
	شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ کا دِل اتباع سنّت کے جذبہ سے معمور و سرشار ہے۔ آپ دامت برکاتہم العالیہ نہ صرف خود سنّتوں پر عمل کرتے ہیں بلکہ دیگر مسلمانوں کو بھی زیور سنّت سے آراستہ کرنے میں ہمہ تن مصروف عمل ہیں ۔	امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے کُرتے میں سینے کی طرف دو جیبیں ہوتی ہیں۔ مسواک شریف رکھنے کیلئے آپ سینے کی بائیں جانب والی جیب کے برابر ایک چھوٹی سی جیب بنواتے ہیں۔اس کی وجہ آپ دامت برکاتہم العالیہنے یہ ارشاد فرمائی : میں چاہتا ہوں کہ یہ آلۂ ادائے سنّت میرے دل سے قریب رہے۔ 
عطارؔسے محبوب کی سنت کی لے خدمت
ڈنکا یہ تیرے دین کا دنیا میں بجا دے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(3) عورت کو اس کے خاوند کے خلاف ابھارنے والا ہم سے نہیں
 	سرکارِ مدینہ، سلطانِ باقرینہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے ارشاد فرمایا: لَیْسَ مِنَّا مَنْ خَبَّبَ اِمْرَأۃً عَلی زَوْجِہَا اَوْعَبْدًا عَلٰی سَیِّدِہٖیعنی جو عورت کو اس کے خاوند یاکسی غلام کو اس کے آقا کے خلاف اُبھارے وہ ہم سے نہیں۔(ابوداؤد، کتاب الطلاق،باب فیمن خبب امر أۃعلی زوجہا،۲/۳۶۹،حدیث:۲۱۷۵)