Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
19 - 108
 ضَرورت ہوئی، تلاش کی مگر نہ ملی،لہٰذا ایک دِینار (یعنی ایک سونے کی اشرفی) میں مِسواک خرید کر استعمال فرمائی۔ بعض لوگوں نے  کہا : یہ تو آپ نے بَہُت زیادہ خرچ کر ڈالا! کہیں اتنی مہنگی بھی مِسواک لی جاتی ہے؟ فرمایا :بیشک یہ دنیا اور اس کی تمام چیزیں  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک مچھّر کے پرکے برابر بھی حیثیَّت نہیں رکھتیں،اگر بروزِ قِیامت  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھ سے یہ پوچھ لیا کہ تو نے میرے پیارے حبیب کی سنّت (مِسواک) کیوں تَرْک کی؟ جو مال و دولت میں نے تجھے دیاتھااُس کی حقیقت تو(میرے نزدیک)  مچھر کے پَر کے برابر بھی نہیں تھی ،تو آخر ایسی حقیر دولت اِس عظیم سنّت ( مِسواک) کو حاصل کرنے پر کیوں خرچ نہیں کی؟تو میں کیا جواب دوں گا !  (مُلَخَّص ازلواقح الانوارالقدسیۃ، ص۸۳)
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ ہمارے اَسلاف سُنتوں سے کِس قَدر پیار کرتے تھے! حضرتِ سَیِّدُنا ابوبکر شبلی رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہ نے ایک دِینار (یعنی سونے کی اشرفی) پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنت مِسواک پر قُربان کردیا اورایک ہم ہیں کہ عشقِ رسول کا دعویٰ توکرتے ہیں مگر سنّتوں پر عمل کا کوئی جذبہ نہیں ہوتا ۔ہمارے اَسلاف رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلام تو پیارے آقا، مدینے والے مصطفی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنّتوں کے ایسے پابند تھے کہ ان کے نزدیک کسی سنّت کا انجانے میں رہ جانا بھی قابلِ کَفَّارہ تھا چنانچہ 
سنّت کے قدردان(حکایت )
	شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا