بات کرتے ہوئے آپ کا منہ پھولا ہوا یا سَپاٹ مَحسوس کرے تو گاہے بہ گا ہے یاد دِہانی کروا تے ہوئے کہتا رہے یا آپ کو اِس طرح کی تحریر دکھا دیاکرے :’’ بات کرتے ہوئے مُسکرانا سنَّت ہے۔‘‘(ماخوذ از’’ نیکی کی دعوت‘‘ ص۲۴۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
سرکار کی پسند اپنی پسند(حکایت )
حضرت سیّدنا اَنَس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ ایک درزی نے رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دعوت کی ، (حضرت سیّدنا اَنَس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:)آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ میں بھی دعوت میں شریک ہو گیا، درزی نے آپ عَلَیْہ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَامکے سامنے روٹی ، کدّو (لوکی شریف) اور گوشت کا سالن رکھا ۔میں نے دیکھا نبیٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمبرتن سے کدّو شریف تلاش کر کے تناوُل فرمارہے ہیں (اس کے بعدآپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ اپنا عمل بتاتے ہوئے فرماتے ہیں) فَلَمْ اَ زَلْ اُحِبُّ الدُّبَّاء مِنْ یَوْمِئِذٍ یعنی اس دن کے بعد میں کدّو شریف کو پسند کرتا ہوں۔
(بخاری، کتاب البیوع ،باب ذکر الخیاط،۲/۱۷، حدیث: ۲۰۹۲)
سنت پر عمل کا جذبہ (حکایت )
حضرتِ سیِّدُنا عبدا لوہّاب شَعرانی قُدِّسَ سرُّہُ النُّورانی نَقْل کرتے ہیں: ایک بار حضرت ِسیِّدنا ابو بکر شبلی بغدادیعلیہ رحمۃُ اللّٰہِ الہادی کو وُضو کے وَقت مِسواک کی