فرمائے۔ سنت سے محبت کے کیاکہنے! چنانچہ
جنت میں آقا صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس
رسولِ بے مثال ، صاحبِ جُودو نَوالصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان جنت نشان ہے :جس نے میری سنت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا۔(مشکاۃ المصابیح ،کتاب الایمان،۱/۵۵، حدیث:۱۷۵)
بات کرتے وقت مسکرایا کرتے (حکایت )
حضرت سیّدتنا اُمِّ دَرداء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں کہ حضرت سیّدنا ابودرداء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ جب بھی بات کرتے تو مسکراتے ۔ میں نے سیّدنا ابو درداء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے عرض کی: آپ اس عادت کو ترک فرما دیجئے ورنہ لوگ آپ کو احمق سمجھنے لگیں گے۔ حضرت سیّدنا ابودرداء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: میں نے جب بھی رسولُ اللّٰہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو بات کرتے دیکھا یا سنا آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہٖ وَسَلَّممسکراتے تھے۔ (مسند احمد،مسند الانصار، باقی حدیث ابی الدرداء ، ۸/۱۷۱، حدیث: ۲۱۷۹۱)
جس کی تسکیں سے روتے ہوئے ہنس پڑیں
اُس تبسُّم کی عادت پہ لاکھوںسلام(حدائقِ بخشش شریف)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد