Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
15 - 108
سنّت پر عمل کی برکت سے مغفرت ہوگئی(حکایت )
	حضرت سیِّدُنا امام ابوعبداللّٰہ شمس الدین محمدبن احمد ذَہبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِینقل فرماتے ہیں: حضرت سیِّدُنا علی بن حسین بن جَدَّاء عُکْبَری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی نے حضرت سیِّدُنا ہِبَۃُ اللّٰہ طَبَری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی کو خو اب میں دیکھ کر پوچھا: مَا فَعَلَ اللّٰہُ بِکَ یعنی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ کے ساتھ کیامعاملہ فرمایا؟جواب دیا:اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے میری مغفرت فرمادی۔ عرض کی:کس سبب سے؟ تو انھوں نے راز دارانہ انداز میں کہا :سنّت کی وجہ سے۔(سیراعلام النبلاء، اللالکائی(ہبۃ اﷲ بن الحسن) ، ۱۳/۲۶۹، رقم:۳۷۸۸)
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے سنّت پر عمل کرنا مغفرت کا ذریعہ بن گیا۔ یقیناً کامیاب و کامران ہے وہ جوفرائض وواجبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نبیٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی سنّتوں کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لے۔
ثواب کے حق دار بنئے
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمارے معمولات میں سے کئی کام ایسے ہیں جنہیں اگر سنّت کے مطابق کیا جائے تو ہم ثواب کے حقدار بن سکتے ہیں مثلاً سنت کے مطابق کھانا پینا ،چلنا پھرنا ، سونا جاگنا، مسواک کرنا،لباس پہننا،جوتے پہننااور اُتارنا،تیل لگانا،ناخن کاٹنا، گفتگو کرنا وغیرہ ،اللّٰہ تعالٰی ہم سب کو سنت سے محبت عطا