Brailvi Books

والدہ کانافرمان امام کیسے بنا؟
7 - 32
دنیوی تعلیم جہالت کا علاج نہیں بلکہ اسلامی احکام پر مبنی فرض علوم حاصل کرنے ہی سے دینی جہالت دور ہوسکتی ہے ۔ 
	اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قران و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی معاشرے میں پھیلی ہوئی جہالت کی تاریکیوں کو ختم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے، دعوت اسلامی کے تحت وقتا فوقتا مدنی مذاکروں اور فرائض علوم کورسز ز کا سلسلہ ہوتا ہے، علمِ دین کے حصول کے لیے 3 دن، 12 دن،ایک ماہ اور12 ماہ کے مدنی قافلے میں راہِ خدا میں سفر کرتے رہتے ہیں جن میں نماز، طہارت، غسل اور نمازِ جنازہ کا طریقہ، دعائیں ، سنّتیں اور ظاہری و باطنی گناہوں کے بارے میں ڈھیروں ڈھیر معلومات کا خزانہ ہاتھ آتا ہے اس کے علاوہ دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی برکت سے بھی علم دین کی بہت سی باتیں سیکھنے کو ملتی ہیں ، آپ بھی پابندی وقت کے ساتھ اجتماع میں شرکت کی نیّت کر لیجیے۔ 
 اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{2}مرضِ عصیاں سے چھٹکارا 
	شہر ڈسکہ ( ضلع سیالکوٹ پنجاب پاکستان) کے علاقے نذیر آباد کالونی