کے ہاتھوں مغلوب ہو گیا، اور چہرے سے داڑھی شریف جیسی پیاری پیاری سنت کو صاف کر دیا، جب میں نے اپنا چہرہ ڈاڑھی شریف کے نور سے خالی دیکھا تو دل میں ندامت محسوس کرنے لگا اور میرا ضمیر مجھے ملامت کرنے لگا، میں نے اسی وقت ایک بار پھر یہ عزمِ مصمم کر لیاکہ اب میری گردن تو کٹ سکتی ہے مگر داڑھی شریف نہیں ، شاید اس وقت کی ندامت اور توبہ بارگاہِ الٰہی میں مستجاب ہو گئی، میں دعوت اسلامی کے مدنی قافلوں کا مسافر بن گیا، جہاں سنّتِ رسول اپنانے کا جذبہ مزید پروان چڑھنے لگا، لہٰذا میں نے سبز سبز عمامہ شریف کا تاج سجا لیااور دعوت اسلامی کا مدنی ماحول اپنا لیا ،سنّتِ سرکار سے مشکبار مدنی ماحول کیا ملا میری عمل سے عاری زندگی میں نیکیوں کی بہار آگئی، میرے اخلاق و کردار شاندار ہونے لگے، عاشقانِ رسول کی رفاقت کی برکت سے نہ صرف میرا ظاہر سنّت سے سج گیا بلکہ میں اپنے اندر بھی ایک عجب کیف سرور محسور کرنے لگا، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادم تحریر ذیلی مشاورت کا خادم ہونے کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہوں ۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی} شعبہ امیرِاہلسنّت
۲۲محرم الحرام ۱۴۳۷ھ بمطابق5 نومبر 2015 ء