Brailvi Books

والدہ کانافرمان امام کیسے بنا؟
24 - 32
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دنیا و آخرت کی حقیقی کامیابی آقا ئے دوعالم صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی میٹھی میٹھی سنّتوں کی اتباع میں ہے، یقینا وہ مسلمان انتہائی خوش نصیب ہیں جو اپنی زندگی کو سنّت رسول کے خوشنما پھولوں سے سجاتے ہیں ، اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلاس کی برکت سے ان کی قبر جنت کی خوشبوؤں سے معطر ومعنبر ہو گی، یاد رکھیے! زندگی بڑی تیزی کے ساتھ گزرتی جا رہی ہے، لہٰذا ابھی ہمارے پاس وقت ہے ہماری سانسیں باقی ہیں اس سے پہلے کہ موت کا فرشتہ آ کر ہمارا رشتہ حیات مُنْقطع کر دے ہمیں فوراََ اپنے تمام سابقہ گناہوں سے توبہ کر لینی چاہیے اور دعوت اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر خوب خوب سنّتوں سے اپنے ظاہر وباطن کو آراستہ وپیراستہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، ورنہ موت کے بعد دنیا میں دوبارہ آنے کا موقع نہیں ملے گا۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تمام مسلمانوں کو سنّتوں پر عمل کرنے اور نیکی کی دعوت دینے کا جذبہ عطافر مائے اور مرنے سے پہلے موت کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ 
جب اس بزم سے اٹھ گئے دوست اکثر		اور اٹھتے چلے جارہے ہیں برابر
یہ ہروقت پیش  نظرجب  ہے  منظر			یہاں  پر  تیرا دل  بہلتا کیونکر
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے 			 عبرت کی جاہے تماشا نہیں ہے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد