Brailvi Books

والدہ کانافرمان امام کیسے بنا؟
22 - 32
 ہو گیا، قفل مدینہ کورس اور مدنی قافلہ کورس کی سعادت حاصل کی، تا دمِ تحریر حلقہ نگران ہونے کی حیثیت سے دعوت اسلامی کا مدنی کام عام کرنے میں مصروف ہوں ۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے دعوت اسلامی کے فیضان سے مذکورہ نوجوان کا آخرت کی فکر کرنے کا مدنی ذہن بن گیا، کل تک وہ سنّتِ رسول پر عمل کرنے سے محروم تھا مگر اب مدنی حلیہ اپنا کر امیراہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی مقصد ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘ کے مطابق اپنی زندگی کے لمحات بسر کر رہا ہے۔ نیکی کی دعوت دینے کے بے شمار فضائل بیان فرمائے گئے ہیں ۔ چنانچہ، 
	حضرت سیدنا کعب الاحبار رَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں جنّت الفردوس خاص اس شخص کے لیے سجائی جاتی ہے جونیکی کا حکم کرے اور برائی سے روکے۔(تنبیہ المغترین،ص۲۹۰) 
 {7} ماڈرن نو جوان
	پنڈی گھیپ ( ضلع اٹک صوبہ پنجاب پاکستان) کے محلہ گلزار آباد کے رہائشی اسلامی کے بیان کاخلاصہ ہے: تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں عام