Brailvi Books

والدہ کانافرمان امام کیسے بنا؟
21 - 32
اجتماعات علمِ دین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ، اس لیے پابندی سے شرکت کرنا اپنا معمول بنا لیجئے، اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَل اس کی برکت سے علم دین کے بیش بہا موتی چننے کو ملیں گے۔ 
{6}گناہوں سے توبہ 
	عطار نگر (ننکانہ ) کے علاقے ہاؤ سنگ کا لونی کے مقیم اسلامی بھائی اپنی زندگی میں رونما ہونے والے مدنی انقلاب کے بارے میں کچھ یوں تحریر کرتے ہیں ، دعوت اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں لذتِ عصیاں میں کھویا ہوا تھا، گندی فلمیں دیکھنا، بدنگاہی کرنا، گانے سننا اور فضول گوئی کرنا، میرے معمولِ بد کاایک بد ترین حصہ تھا، خوش قسمتی سے ایک مرتبہ میری ملاقات دعوت اسلامی کے ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ہو گئی سلام و مصافحہ کے بعد انہوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی، جس کی برکت سے مجھے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی حاضری نصیب ہو گئی، اجتماع سے میں اس قدر متأثر ہوا کہ داڑھی شریف منڈوانا ترک کر دیا اور سنت کے مطابق رکھنا شروع کر دی، زلفیں رکھ لیں ، سر پرسبز سبز عمامہ شریف سجا لیا، سفید مدنی لباس پہن لیا، مسواک کی سنّت پر عمل کرنے لگا، یوں فیضانِ دعوت اسلامی سے میری تمام عاداتِ بد رخصت ہو گئیں ، درود شریف کا ورد زبان پر جاری