Brailvi Books

والدہ کانافرمان امام کیسے بنا؟
20 - 32
 گیا اور اللّٰہ عَزَّوَجَل نے مجھے 3بچوں سے نواز دیا۔
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے مذکورہ اسلامی بھائی کو اولاد کی جدائی کا کیسا صدمہ پہنچا، ایک ہی سال میں یکے بعد دیگرے 3مدنی منے وفات پاگئے، جب انہوں نے اپنے غم کا اظہار دعوت اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ اسلامی بھائی سے کیا تو انہوں نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کا مدنی ذہن دیا، جس کی بدولت وہ اجتماع میں حاضر ہوئے، بارگاہ الٰہی میں اولاد کے لیے دعا مانگیں ، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  نے کرم فرمایا اور اسے تین بچے عطا فرما دیے۔ 
	پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے اختتام پر دعا کا مبارک سلسلہ ہوتا ہے، جس کی برکت سے جہاں مسلمانوں کی نیک تمنا ئیں پوری ہوتی اور مریض شفایاب ہوتے ہیں وہیں گناہوں کے عادی، بے نمازی، مختلف اخلاقی برائیوں کے شکار مسلمان تائب ہوکر راہِ سنّت پر گامزن ہو جاتے ہیں ، لہٰذا ہر اسلامی بھائی کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں ذوق وشوق کے ساتھ شرکت کرنی چاہیے اور مسلمانوں کے قرب کی برکتوں سے اپنا خالی دامن بھرنے کی سعادت حاصل کرنی چاہیے یادرکھیے! دعوت اسلامی کے سنّتوں بھرے