شریف کی سنّت اپنانے سے محروم تھا، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے اپنی رحمت سے مجھے 3 لڑکے عطا فرمائے تھے، مگر ایک سال غم کا ایسا آیا جس میں میرے 3مدنی منے وفات پا گئے، یکے بعد دیگرے بچوں کی جدائی سے میں نڈھال ہو چکا تھا، اسی دوران ایک مرتبہ میری ملاقات ایک اسلامی بھائی سے ہو گئی، دورانِ گفتگو میں نے انہیں اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بتایاتو انہوں نے تعزیت کرتے ہوے مجھے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی، جس کی برکت سے میں ہفتہ وار اجتماع میں چلا گیا، جہاں سنّتوں بھرا بیان، ذکراللّٰہ اور دعا کی برکتوں سے فیض یاب ہوا، اس کے بعد میں نے گھر میں حصولِ برکت کے لیے اجتماعِ ذکر ونعت کا سلسلہ شروع کر دیا، یوں میں رفتہ رفتہ دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ہو گیا، سنّتِ رسول کی عظمت و شان دل میں پیدا ہوئی۔ چنانچہ عملی طور عشقِ رسول کا ثبوت دیتے ہوئے میں نے داڑھی شریف منڈوانا ترک کیا اور چہرہ داڑھی شریف کے نور سے منور کر لیا، برہنہ سر رہنے کے بجائے سر پر سبز سبز عمامے شریف کا تاج سجا لیا، گھر میں مدنی ماحول قائم کرنے کے لیے انفرادی کوشش کا سلسلہ شروع کر دیا، جس کی برکت یہ ظاہر ہوئی کہ ہمارا گھرانہ سنّت کا گہواراہ بن گیا، تمام اہلِ خانہ دعوتِ اسلامی سے محبت کرنے والے بن گئے، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کو اپنا نے کے بعد مجھ پر کرم ہو