ہوں ، پہلے لوگوں کو پتھر مار کر تکلیف پہنچانا میرامشغلہ تھا مگر اب نیکی کی دعوت دے کر آخرت کے عذابات سے بچانے کا جذبہ دل میں پاتا ہوں ، آج لوگ جب مجھے مدنی حلیے میں دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں یہ سب دعوت اسلامی کا فیضان ہے۔ تادم بیان علاقائی ذمہ دار ہونے کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کا مدنی کام عام کر رہا ہوں ۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے مذکورہ نوجوان کس طرح اچھے اخلاق و کردار سے آراستہ ہو گیا، جو کل تک لوگوں کی اذیت کا باعث تھا اب مبلغ دعوت اسلامی بن چکا ہے، یہ سب دعوت اسلامی کا فیضان ہے، یاد رکھیے! انسان کی زندگی پر ماحول کا بہت گہرا اثر پڑتا ہے، شرابی، بداخلاق، والدین کے نافرمان، جواری، بدگوئی، چغلی، غیبت، بدنگاہی اور طرح طرح کی برائیاں کرنے والوں کی صحبت انسان کو بُرا بنا دیتی ہے جبکہ نمازی، پرہیز گار، نیکوں کار، بااخلاق و باکردار، والدین کے فرمانبردار اور دعوت اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ عاشقان رسول کی رفاقت دل میں فکرِ آخرت کی شمع فروزاں کر دیتی ہے، اس لیے ہرایک کو اچھی ہی صحبت اختیار کرنی چاہئے تاکہ زندگی اچھے اخلاق سے