Brailvi Books

والدہ کانافرمان امام کیسے بنا؟
16 - 32
 ایک مُبلغِ دعوتِ اسلامی روزانہ عشاء کی نماز کے بعد درسِ فیضانِ سنت دینے کی سعادت حاصل کرتے تھے، خوش قسمتی سے مجھے جب کبھی مسجد کی حاضری نصیب ہوتی تو درسِ فیضانِ سنّت میں بیٹھنے کا موقع مل جاتا، درس میں بہت ہی پیاری پیاری باتیں سننے کو ملتیں ، مقصدِ حیات سے آگاہی ہوتی مزید مبلغ دعوتِ اسلامی درس کے اختتام پر بڑے ہی پیارے انداز میں اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا مدنی ذہن دیتے، مدنی انعامات کارسالہ پُر کرنے اور ہرمدنی ماہ کے شروع ہی میں اسے جمع کروانے کی ترغیب دلاتے، میری خوش قسمتی کہ ایک بار مجھے بھی ہفتہ وار اجتماع میں جانے کا موقع مل گیا، جہاں مبلغِ دعوتِ اسلامی کا پردے کی اہمیت کے حوالے سے پُرتاثیر بیان سنا جو کانوں کے راستے دل میں اُتر گیا، الغرض میں پہلی ہی بار سنّتوں بھرے اجتماع کے مشکبار مدنی ماحول سے اس قدر متأثر ہوا کہ اجتماع میں شرکت میری زندگی کا حصہ بن گیا، جس کی برکت سے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا، تادم بیان تقریباً 5 سال ہونے کو ہیں مگر صرف تین یا چار اجتماعات کے علاوہ کبھی غیر حاضری نہیں ہوئی، عاشقانِ رسول کی رفاقت کی برکت سے میری بد خلقی رخصت ہو چکی ہے، بہت سے اچھے اخلاق و کردار سے مزین ہو چکا ہوں ، مدنی ماحول سے پہلے مذاق مسخری کا خوگر تھا مگر اب سنجیدگی اختیار کرنے کی کوشش کرتا