Brailvi Books

والدہ کانافرمان امام کیسے بنا؟
15 - 32
 اور اس کے پیارے حبیب َصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم راضی ہو جائیں اور بے حساب جنت الفردوس میں داخلہ نصیب ہو جائے۔ 
  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{4} بد مزاج کیسے سدھرا؟ 
	راوالپنڈی  (پنجاب، پاکستان) نئی آبادی کے رہائشی اسلامی بھائی اپنی زندگی میں رونما ہونے والے مدنی انقلاب کے بارے میں کچھ یوں تحریر کرتے ہیں : میں گناہوں کا شکار تھا، دوستوں کے ساتھ خوب گالی گلوچ، مزاق مسخری کرتا تھا اور راہ چلتے لوگوں کوبلاوجہ پتھر مار کر اذیت پہنچاتا تھا، میری ان عاداتِ بد کی وجہ سے لوگ مجھ سے بیز ار رہتے تھے، افسوس! یہ میری عادتِ قبیحہ صرف گھر سے باہر ہی موقوف نہ تھی بلکہ جب میں گھر میں داخل ہوتا تو طوفان بد تمیزی برپا کر دیتا، اگر کھانا وقت پر نہ ملتا تو آپے سے باہر ہو جاتا، چیخ و پکار کرتا، گھر میں کہرام مچا دیتا، برتن اٹھا کر اِدھر اُدھرپھینکنا شروع کر دیتا جس کی وجہ سے گھروالے بھی مجھ سے متنفر رہتے تھے، الغرض اچھے اخلاق و کردار سے زندگی عاری و خالی تھی، میری سوئی ہوئی قسمت بیدار ہونے اور بدخلقی کی عادت بد رخصت ہونے کا سبب یوں بنا کہ ہمارے علاقے کی مرکزی مسجد میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ