سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا سنہری موقع مل رہا ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ معاشرے کابگڑا ہوا، فلمیں ڈرامے دیکھنے اور گانے باجے سننے کا خوگر نوجوان ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی حاضری کی برکت سے سدھر گیا، گناہوں سے تائب ہو گیا، دعوت اسلامی کے مدنی ماحول میں رچ بس گیا، یاد رکھیے ہماری زندگی بے حد مختصر ہے، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّنے ہمیں اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے، لیکن بد قسمتی سے آج ہماری اکثریت مقصدِ حیات فراموش کر چکی ہے، دنیا کی عارضی و فانی زندگی کو سب کچھ سمجھ بیٹھی ہے، صرف دنیا کی عزت، راحت اور شہرت کو محبوب و مطلوب رکھتی ہے، مگر قبر کی روشنی، آرام اور کشادگی کی فکر سے عاری ہے، جب یہ حقیقت ہے کہ ایک دن ہمارے جسم سے روح نکلنی ہے، دوست و احباب اور پیاروں کو چھوڑ کر اندھیری قبر میں ضرور اترنا ہے تو پھر ہم موت کی تیاری سے غافل کیوں ہیں ، یاد رکھیے! کہ یہ غفلت نہ توہمیں موت سے بچا سکتی ہے اور نہ ہی عذاب قبر سے، لہٰذا ہوش میں آ جائیے، جلد سے جلد توبہ کیجیے اور دعوت اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر اپنی قبر کی روشنی کا سامان کیجیے، نماز، روزے کی حفاظت کیجیے، سنّتِ رسول سے اپنا ظاہر و باطن منور کیجیے، اپنے مال سے صدقہ و خیرات کیجیے اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں تعاون کیجیے تاکہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ