Brailvi Books

والدہ کانافرمان امام کیسے بنا؟
13 - 32
 حرام جہنم میں لے جانے والے کام میں مبتلا تھا، الغرض میرے لیل و نہار (دن اور رات) اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی نافر مانیوں میں گزر رہے تھے کہ مجھ پر کرم ہو گیا، میری قسمت کا ستارا چمک اُٹھا، سبب کچھ یوں بنا کہ میرے بڑے بھائی دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرتے تھے، ایک مرتبہ میں بھی ان کے ساتھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں حاضر ہو گیا، عاشقانِ رسول جوق در جوق فیضان مدینہ میں آ رہے تھے، مبلغ دعوتِ اسلامی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حضرت مولانا حاجی ابوحامد محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ العَالِی  کا سنتوں بھرا بیان جاری تھا، حاضرین ہمہ تن گوش ہو کر بیان سننے میں محو تھے، میں بھی بیان سننے کی سعادت حاصل کرنے لگا، جس کی برکت سے دل پر چھائی غفلت کی سیاہی دور ہوتی ہوئی محسوس ہونے لگی، دل میں نیکیوں کی محبت پیدا ہونے لگی، میں نے پابندی سے اجتماع کی برکات سے مستفیض ہونے کی نیّت کر لی، اس کے بعد باقاعدگی سے اجتماع میں شرکت کرنا شروع کر دیا اور یوں میں رفتہ رفتہ دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوتا چلا گیا، اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادم بیان 63روزہ تربیتی کورس کی برکتوں سے اپنا خالی دامن بھر رہا ہوں ، سر پر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج سجا لیا ہے اور چہرے پر سنت کے مطابق داڑھی شریف بھی رکھ لی ہے، مزید اس کورس کی برکت