دامن بھرنے کے ساتھ ساتھ اپنے دوست و احباب پر انفرادی کوشش کر کے انہیں بھی اپنے ساتھ ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کا پابند بنائیے کیا بعید آپ کی انفرادی کوشش سے کوئی گناہوں کا عادی اجتماع میں شریک ہو جائے جس کی برکت سے وہ اپنے گناہوں سے تائب ہو کر نیکیوں کی راہ پر گامزن ہو جائے اور یوں آپ کو بھی ڈھیروں ڈھیر نیکیوں کا خزانہ نصیب ہو جائے۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{3}فلموں کا شیدائی
باب المدینہ( کراچی) کورنگی نمبر 2 کے رہائش پذیر اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ پیشِ خدمت ہے، نیکی کی راہ پر گامزن ہونے سے پہلے میری حالت نا گفتہ بہ تھی، میرا وجود سر تا پا گناہوں کی آلودگیوں سے لتھڑاہوا تھا، علمِ دین سے دوری کے باعث نماز، روزہ اور دیگر احکام شرعیہ کی پابندی سے عاری تھا، فلمیں ڈرامیں دیکھنے کی عادتِ بد میں گرفتار تھا، گانے باجے سن کر اپنے لیے ہلاکت کا سامان جمع کر رہا تھا، فکرِ آخرت سے عاری دنیا کی فانی محبت دل میں بسااوقات عام نوجوانوں کی طرح اپنی زندگی کا قیمتی وقت کرکٹ دیکھنے میں برباد کرتا تھا، افسوس! نفس و شیطان کے ہاتھوں مغلوب ہو کر بدنگاہی جیسے فعلِ