Brailvi Books

والدہ کانافرمان امام کیسے بنا؟
11 - 32
نجانے کتنے ہی گناہوں کی عادی نہ صرف تائب ہو گئے ہیں بلکہ نیکی کا پیغام عام کرنے والے بن چکے ہیں ، اس لیے کہ اجتماع میں فکر ِآخرت کا درس دیا جاتا ہے، گناہوں کی ہلاکت خیزیوں کا بیان ہوتا ہے، نمازوں کی فضیلت بیان کی جاتی ہے، جھوٹ، غیبت، چغلی، بدنگاہی، وعدہ خلافی، گالی گلوچ، دل آزاری اور دیگر موذی گناہوں کی تباہ کاری سے مسلمانوں کو باخبر کیا جاتا ہے، توبہ و استغفار کا مدنی ذہن دیا جاتا ہے جس کی برکت سے ہاتھوں ہاتھ بہت سے مسلمان تائب ہوتے اور گناہوں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی سعادت پاتے ہیں ، مزید اجتماع کے اختتام پردعا ہوتی ہے، یکبارگی ہزاروں عاشقانِ رسول بارگاہ الٰہی میں دعا کے لیے ہاتھ بلند کرتے ہیں اور بارگاہِ خداوندی سے اپنی دلی مرادیں مانگتے ہیں ۔ دعوت اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماعات میں کی جانے والی دعاؤں کی اجابت کی بے شمار مدنی بہاریں ہیں ، دعا ؤں کی برکت سے وہ مریض بھی صحت یاب ہو جاتے ہیں جنہیں ڈاکٹرز لاعلاج قرار دے چکے ہوتے ہیں ، بے اولادوں کو اولاد کی نعمت مل جاتی ہے، بے روزگاروں کو اچھا روز گار مل جاتا ہے۔
  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
  	پیارے اسلامی بھائیو! آپ بھی ہمت کیجیے اور ان برکتوں سے اپنا