ماحول سے وابستہ ہونے، نمازیں پڑھنے کی دعوت پیش کرتا ہوں ۔ جس کی برکت سے تادم بیان میرے 5 دوست نہ صرف گناہوں بھری دنیا چھوڑ چکے ہیں بلکہ دعوت اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے منسلک ہو کر مدنی کاموں میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر ڈویژن مشاورت کا نگران ہونے کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی دھومیں مچانے کیلئے کوشاں ہوں ۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
دعا ؤں کی قبولیت کا نسخہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ امردوں اور برے دوستوں کی صحبت اوربد نگاہی جیسے عظیم گناہوں میں مبتلا نوجوان ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک کیا ہوا اس کی زندگی میں نیکیوں کی بہار آگئی، گناہوں سے بچنے کا مدنی ذہن بن گیا، کل تک بُرے کاموں کا خوگر تھا مگر اب مبلغ دعوت اسلامی بن چکا ہے، دعوت اسلامی کے نیکیوں بھرے مدنی ماحول کی برکت سے جہاں اسے اپنی قبر روشن کرنے کی فکر دامن گیر ہو گئی ہے وہیں دوست احباب کی اصلاح کا جذبہ دل میں موجزن ہو گیاہے، دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی برکتوں کے کیا کہنے، آج اس کے توسل سے