Brailvi Books

ویلنٹائن ڈے( قرآن وحدیث کی روشنی میں)
32 - 33
 کا مرکز نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذاتِ مبارکہ ہے ان کی مبارک پُرنور ہستی سے مسلمانوں کو جذباتی وابستگی ہے اوران سے وہ اپنے ماں باپ اولاد بلکہ اپنی جان سے بھی زیادہ محبت کرتے ہیں  اور اس کا حکم حدیث شریف میں  مسلمانوں کو دیا بھی گیا ہے تو جان سے بڑھ کر عزیز ہستی اللّٰہ کے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شان میں  ادنیٰ توہین برداشت نہ کرسکنا بلاشبہ ان کے ایمان کا تقاضا ہے مگر اس پہلو پر تو غور کیجئے کہ آج کے مسلمان بالخصوص ہمارے نوجوان انہیں  غیر مسلموں کے ایجاد کردہ گناہوں سے بھرپور رسم و رواج اور دنوں، تہواروں کے ناپاک واروں کا شکار ہوجائیں  جیسا کہ ویلنٹائن ڈے اور اس دن ہونے والے گناہوں کی مذمت پر قرآن و حدیث اور عقلِ صحیح کی روشنی میں  اوپر کافی تفصیل بیان کی گئی کہ اس روز بد نگاہی بے پردگی ناجائز تحائف کا لین دین اور شراب و کباب، زنا و لواطت اور اس کے دواعی ہر قسم کی برائیاں عام ہوتی ہیں  اور مسلمان بھی اس میں  مبتلا ہوتے جارہے ہیں ۔ اس لئے خدارا ہوش کریں  کہ شیطان کے آلہ کاروں کے نقشِ قدم پر چلنا جہنم کی راہ ہے لہٰذا اللّٰہ تعالیٰ سے ڈرتے ہوئے اس کے محبوب سے شرم کرتے ہوئے اس دن اور اس کے علاوہ زندگی بھر بے حیائی بے پردگی فسق و فجور سے توبہ کرلیجئے اور آئندہ شریعت کے احکامات کی پابندی ستھری اسلامی زندگی گزارنے کا پختہ عزم کرلیجئے۔
اللّٰہ کرے دل میں  اُتر جائے مری بات
وَاللّٰہُ تَعَالٰی اَعْلَم وَ رَسُوْلُــــــہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَسَلَّمَ
                                                                                                                                                                                                            کتبــــــــــــــــــــــــــہ
                              			                                                                                                                                  ابوالحسن فضیل رضا القادری العطاری عفا عنہ الباری