اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن
اَ مَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
ویلَنٹائن ڈے
( قرآن و حدیث کی روشنی میں )
کیا فرماتے ہیں علماءِ دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ویلنٹائن ڈے (Valentine Day)جو اَب رائج ہوتا جارہا ہے مسلمانوں کو اسے منانا کیسا ہے ؟ اس دن نا محرم لڑکے اور لڑکیاں آپس میں محبت کے تحائف (سرخ پھول، ویلنٹائن کارڈ وغیرہ) کا آپس میں تبادلہ کرتے ہیں ، محبت کے اقرار اور اس تعلق کو برقرار رکھنے کے وعدے کرتے اورقسمیں کھاتے ہیں تو کیا ایک مسلمان کو اسطرح کے تہوار منانا زیب دیتا ہے؟ کیا اسلام اسے ایسے تہواروں کو منانے کی اجازت دیتا ہے؟ اگر نہیں تو مسلمانوں کو معاشرہ میں رائج ایسے تہواروں میں کیا انداز اختیار کرنا چاہئے؟
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
اَلْجَوَاب بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَ الصَّوَاب
انسان چونکہ فطرتاً جلد باز اور جدت پسند ہوتا ہے اگر اپنی عقل سے احکامِ شریعت کو سمجھ کر اس کے دائرہ میں زندگی بسر نہ کرے تو یہ دو عادتیں اسے قدم قدم پر بُرائی میں مبتلا کرتی رہتی ہیں اور اسے اپنے کئے کا احساس بھی نہیں ہوتا اور بُرائی کے